ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے جزائر پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے جزائر پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

میجر جنرل علی عبداللہی کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحری اور زمینی افواج خطے کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے ساحلوں اور جزائر پر پاسدارانِ انقلاب کا مکمل کنٹرول ہے۔