چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

چینی صدرشی جن پنگ نے کہا ہےکہ مشرقِ وسطیٰ اورخلیجی خطہ عالمی طاقتوں کی کشمکش کا میدان نہیں بننا چاہئے۔

بیجنگ میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کےدوران چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے عرب ممالک کے ساتھ تعاون اور رابطہ کاری کے لیے تیار ہے۔

شی جن پنگ نےعمان کےساتھ دیرینہ دوستی اور بڑھتے ہوئے سیاسی اعتماد کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کےدرمیان سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔