دنیا
خلاصہ
- ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کے اشاروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر نئے حملوں کی دھمکیاں دینے والے دوبارہ غور کریں۔
ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ فوجی کارروائیاں ایرانی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں، ایرانی عوام اپنی خودمختاری اور آزادی کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق ایران پر نئے حملوں کی دھمکیاں عالمی امن کے لیے تشویش ناک ہیں۔