امریکا کا ایران پر ممکنہ حملہ، متحدہ عرب امارات نے بھی پیشگی تیاری کرلی

امریکا کا ایران پر ممکنہ حملہ، متحدہ عرب امارات نے بھی پیشگی تیاری کرلی

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل المزروعی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں آئندہ پیش رفت کے بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ممکنہ جنگ اور کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری پہلے سے کہیں زیادہ بہتر کرلی ہے اور گزشتہ غلطیوں سے بھی سبق سیکھا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا، تاہم بعد ازاں انہوں نے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی خواہش ظاہر کی تھی کہ ٹرمپ نومبر کے پہلے ہفتے میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر مشترکہ حملے کے لیے اسرائیل کی معاونت کریں۔

یاد رہے کہ ایران ماضی میں حملوں کے جواب میں متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنا چکا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کی دھمکیاں دے چکا ہے۔