یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون

یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یوکرین کو اپنی سلامتی کے دفاع میں مدد فراہم کرنا فرانس اور پورے یورپ کے تحفظ کیلئے ضروری ہے۔

میکرون نے زور دیا کہ یورپ کو امن مذاکرات میں مکمل کردار دیا جائے، فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ اور پولینڈ آئندہ مذاکرات میں یورپ کی نمائندگی کریں گے۔

فرانسیسی صدر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر مذاکرات میں سنجیدہ نہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ روس یوکرین کے شہریوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے، ایسے حالات میں یوکرین کی مالی اور دفاعی امداد جاری رکھنا ناگزیر ہے۔