دنیا
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی نے غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے فوری اور بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن ہو چکی ہے، جبکہ سردیوں کی پہلی بارش اور سیلاب نے فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
مشترکہ بیان کے مطابق غزہ میں ڈیڑھ لاکھ خیمے اور امدادی سامان سرحد پر روک دیا گیا ہے، جس کے باعث بے گھر فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وزرائے خارجہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ غزہ کے تمام سرحدی راستے کھولے جائیں اور خیموں سمیت ضروری امدادی سامان کو علاقے میں داخلے کی اجازت دی جائے۔
بیان میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور جنگ بندی کا احترام کریں تاکہ متاثرہ شہریوں تک انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔