نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز

نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ایران پر 4 سے 7 روزہ فضائی حملوں میں تعاون کا مطالبہ کر دیا، اسرائیل نے ایران کی جوہری اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر زور دیا۔

امریکی حکام کے مطابق ایران کے ہتھیار دفاعی مقاصد اور حملوں کی روک تھام کیلئے ہیں، ایران کے خلاف ممکنہ جنگ سے اسرائیل میں سیاسی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق نیتن یاہو ایران سے کشیدگی کو اسرائیل میں قومی یکجہتی حکومت کے قیام کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔