ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

تاہم اس رقم میں مشرق وسطیٰ میں ایرانی حملوں میں امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ شامل نہیں، ارکان کانگریس نے پنٹاگون سے ان نقصانات کے اعداد و شمار فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پنٹاگون کے بجٹ اہلکار آرتھر ملر نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو یہ تازہ ترین تخمینہ پیش کیا جس میں فوجی آپریشنز اور ساز و سامان و گولہ بارود کے اخراجات شامل ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایرانی حملوں میں طیاروں کے ہینگرز، حملوں کا پتہ لگانے والے نظام، گوداموں اور فوجیوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے اربوں ڈالر کے ساز و سامان کو نقصان پہنچا، ان اخراجات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی۔

سینیٹر الزبتھ وارن نے انکشاف کیا کہ ایرانی جہاز رانی کی امریکی بحری ناکہ بندی پر یومیہ 32.5 ملین ڈالر لاگت آرہی ہے اور بحرین میں امریکی بحریہ کے علاقائی ہیڈکوارٹرز پر ایرانی حملے سے کم از کم 400 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔