ملک میں سونے کی قیمت پانچ سو پچاس روپے فی تولہ کم

Published On 21 Apr 2014 07:06 PM 

عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت پانچ سو پچاس روپے فی تولہ کم ہو گئی۔

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت انچاس ہزار دو سو پچاس روپے فی تولہ پر آ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت چار سو اکہتر روپے کمی سے بیالیس ہزار دو سو چودہ روپے ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت آٹھ ڈالر فی اونس کم ہو گئی جس کے بعد نئی عالمی قیمت بارہ سو چھیاسی ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔