پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ، زرِمبادلہ ذخائر گرنے لگے

Last Updated On 06 October,2018 03:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھنے کے باعث زر مبادلہ ذخائر گھٹنا شروع ہو گئے۔ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر 62 کروڑ ڈالر گھٹ کر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی خطرناک حد تک نیچے آ چکے ہیں.

بیرونی قرضوں کی واپسی کا الارم بجنے لگا، زرمبادلہ ذخائر کم ہونا شروع، ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 62 کروڑ ڈالر کمی ہو گئی۔ سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر 62 کروڑ ڈالر گھٹ کر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی خطرناک حد تک آچکے ہیں۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ درآمدات میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ برآمدات کے بڑھنے کی رفتار سست ہے جو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی کا سبب بھی بن رہی ہے۔

 

Advertisement