پانی کے ذخائر میں تیزی سے گراوٹ، 4875 ملین ایکڑ فٹ رہ گئے

Last Updated On 11 October,2018 12:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں پانی کے ذخائر تیزی سے گرنے لگے، ارسا کے مطابق پانی کے مجموعی ذخائر 4875 ملین ایکٹر فٹ رہ گئے ۔

ملک بھر میں توقعات سے کم بارشوں کے باعث پانی کے ذخائر میں کمی واقع ہورہی ہے، ارسا کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر کے پہلے 11 روز میں پانی کے ذخائر میں 20 فیصد کمی ہوئی۔تربیلا میں پانی کے ذخائر 21 فیصد کمی بعد 2663 ملین ایکٹر فٹ اور منگلا میں پانی کے ذخائر 18 فیصد کمی کے بعد 2097 ملین ایکٹر فٹ پر آ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما میں بارشیں اوسط سے کم رہنے کا خدشہ ہے، اکتوبر اورنومبر میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں جبکہ جنوری اور فروی میں شمالی علاقہ جات میں بارشیں ہوسکتی ہیں، ارسا کے مطابق ربیع سیزن میں پانی کی قلت 38 فیصد رہے گی۔

 

Advertisement