شرح سود پر ٹرمپ کا بیان ایشیائی سرمایہ کاروں کے 3 ہزار ارب ڈالر لے ڈوبا

Last Updated On 11 October,2018 11:55 am

کراچی: (دنیا نیوز) شرح سود میں اضافے سے متعلق امریکی صدر کا بیان ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کے 3 ہزار ارب ڈالر لے ڈوبا۔

ڈونڈ ٹرمپ کا شرح سود میں اضافے سے متعلق بیان امریکا سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں پر مندی کا سبب بن گیا، بیان کے آتے ہی سب سے پہلے ڈاو جونس کا کبڑا نکلا، ایک ہی دن امریکی مارکیٹ 800 پوائنٹس گر گئی جو فروی کے بعد کی سب سے بڑی مندی ہے۔

امریکی مارکیٹ کی دیکھا دیکھی ایشیائی مارکیٹوں میں بھونچال آ گیا، جاپانی سٹاک مارکیٹ 1 ہزار پوائنٹس نیچے آ گئی، ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں 986 پوائنٹس کی کمی، سنگا پور سٹاک مارکیٹ میں 158 پوائنٹس کی کمی اور چینی سٹاک مارکیٹ میں 131 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 3 ہزار ارب ڈالر سے زائد ڈوب گئے۔

 

Advertisement