عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

Last Updated On 11 October,2018 12:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں تقریبا ڈیڑھ ڈالر فی بیرل کم ہوگئیں۔

ایران پر پابندیوں کے لگتے ہیں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے لگی تو سعودیہ عرب ار روس میدان میں آگئے اورخام تیل پیداوار بڑھانے کا اعلامیہ جاری کردیا، دونوں ممالک کی جانب سے سپلائی میں اضافے کی خبر آتے ہیں عالمی منڈی میں خام تیل تیل کی قیمتوں کو قرار آگیا۔

دوران ٹریڈنگ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 25 سینٹس کی کمی کے بعد 71 ڈالر 92 سینٹس اور برطانوی خام تیل 1 ڈالر 49 سینٹس کمی کے بعد 81 ڈالر 60 سینٹس کا ہوگیا۔

عالمی جریدے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نیچے لانے کی خاطر ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی بات چیت جاری ہے، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی جاتی ہے تو خام تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آنا شروع ہوجائیں گی جس سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوسکتی ہیں۔

 

Advertisement