سونا 400 روپے مہنگا، فی تولہ 59750 کا ہوگیا

Last Updated On 07 November,2018 09:43 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا ) دس گرام 51ہزار 226روپے ،فی اونس 1231ڈالر کی سطح پر رہا،رپورٹ

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں2ڈالر کی کمی ہوئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1231ڈالر ہوگئی،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 59 ہزار 750 روپے ہوگئی، اسی طرح343روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت51ہزار226روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ 

Advertisement