پنجاب کی صنعتوں کو سستی گیس کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی

Last Updated On 05 November,2018 08:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے پنجاب کی صنعتوں کو 6 اعشاریہ 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس دینے کے اعلانات تو خوب کئے مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ مہنگی گیس کے باعث پیداواری عمل کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

حکومتی وعدوں اور دعووں کے باوجود پنجاب بھر کی صنعتوں کو سستی گیس کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی۔ صنعتکاروں کے مطابق ستمبر میں ہونے والے ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاپ کی صنعتوں کو 12 اعشاریہ 5 ڈالر کے بجائے 6 اعشاریہ 5 ڈالر میں فی ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہم کی جائے گی۔ مگر اب تک صنعتوں کو نئے نرخ کے مطابق گیس فراہمی ممکن نہ ہونے سے پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

صنعتکاروں کا مزید کہنا تھا کہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہونے سے عالمی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے ملکی برآمدات شدید متاثر ہونگی۔
 

Advertisement