ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں‌ ڈالر سستا

Last Updated On 02 February,2019 02:36 pm

کراچی (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 67 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 80 پیسےسستاہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 23 پیسے پر بند ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای کی امداد کے باعث ڈالر سستا ہوا۔

پاکستانی روپے کے مقابلے اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کے ریٹس:


دوسری جانب حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور اس میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو منی بجٹ میں دی گئی مراعت کے اعلان کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا دور جاری ہے، ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2 فیصد بڑھ گیا، اور مارکیٹ 847 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 112 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

تیزی کے باعث مقامی سرمایا کاروں کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایا کاروں نے بھی شیئرز کی بڑھ چڑھ کر خریداری کی اور کئی ماہ کے بعد کسی ایک ہفتے میں 1 کروڑ 22 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے باعث شیئرز کی مالیت میں 119 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی مالیت اب بھی کافی کم ہے، معاشی حالات میں جیسے جیسے بہتری آرہی ہے مقامی اور بیرونی سرمایا کاروں کی دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے۔ 

Advertisement