ڈالر مستحکم، انٹر بینک مارکیٹ میں 140 روپے 30 پیسے پر لین دین

Last Updated On 26 March,2019 08:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آج ڈالر کا ریٹ روپے کے مقابلے میں مستحکم ہے، انٹر بینک میں ڈالر 140 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 141 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔

کرنسی مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر مستحکم رہا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ریٹ 140 روپے 30 پر برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا 141 روپے 50 پیسے پر لین دین ہوتا رہا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق برادر ملک چین کی جانب سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم ملنے کے بعد پاکستان کے مالیاتی ذخائر میں اضافہ ہوا ہے جس سے روپے کی قدر مضبوط ہونے سے ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے سے رک گئی ہے۔
 

Advertisement