کمپنی پاک سوزوکی نے 660 سی سی کار پیش کر دی

Last Updated On 16 April,2019 11:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں منعقدہ آٹو شو تمام تر رنگینیوں کے ساتھ ختم ہو گئی۔ شو میں مقامی کار ساز کمپنی پاک سوزوکی نے 660 سی سی کار پیش کر دی ہے جبکہ مزید کار مینوفیکچرز آنے والے سالوں میں ملک میں صنعتیں لگانے جا رہے ہیں۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں آٹو پارٹس مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سجائی گئی نمائش میں ملک کی تمام کار ساز اور آٹو پارٹس کمپنیز نے اپنے سٹالز لگائے۔

نمائش میں پاک سوزوکی نے اپنی نئی 660 سی سی آلٹو کار بھی متعارف کرائی جبکہ بہت سے کار ساز نئے پلانٹ بھی لگانے جا رہے ہیں۔ سال 2016ء میں حکومت کی جانب سے پیش کی گئی آٹو پالیسی کے بعد سے 15 کار اور ٹرک بنانے والی کمپنیز پاکستان میں صنعتیں لگانے جا رہی ہے جس سے ملک کی آٹو صنعت میں مقابلتے کا رجحان بھی پروان چڑھے گا۔

 

Advertisement