حکومت کو بجٹ اور جاری کھاتوں کے خسارے پر کڑی نظر رکھنا ہوگی: اے ڈی بی

Last Updated On 18 April,2019 11:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجٹ اور جاری کھاتوں کے خسارے پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، پاکستان کو بہتر طرز حکمرانی پر توجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق حکومت کو گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر اور بڑھتے قرضوں کو دیکھنا ہوگا، بجٹ خسارہ اور جاری کھاتوں کا خسارے پر بھی کڑی رکھنا ہوگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو بہتر طرز حکمران پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، برآمدات میں اضافہ اور سرکاری اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا، سرمایاکاری اور پیداوار میں اضافے کے لئے کاروبار دوست ماحول دینا ضروری ہے۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایا کاری جاری رکھی جائے گی، ایکسپورٹ امپورٹ بینک کی تشکیل میں پاکستان کی معاونت کریں گے، پاکستان میں ترقی کا عمل سی پیک اور وسطی ایشیائی ممالک سے جڑا ہے، ادائیگیوں کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کو سپورٹ کریں گے۔
 

Advertisement