قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری، نان فائلر کیخلاف گھیرا تنگ ہونا شروع

Last Updated On 10 July,2019 12:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرکے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کردیا ہے، ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی بچت اسکیموں میں 5لاکھ کی سرمایہ کاری پر نان فائلر پر ودہولڈنگ ٹیکس 10فی صد سے بڑھا کر 20 فی صد کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 5لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری والے نان فائلر پر ود ہولڈنگ ٹیکس 17٫5 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دیا گیا۔ حکومت نے بچت اسکیموں میں فائلر سرمایہ کاروں کیلئے بھی ودہولڈنگ ٹیکس میں تبدیلی کردی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق ٹیکس فائلر 5 لاکھ کی سرمایہ کاری پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرینگے، 5 لاکھ سے زاید کی سرمایہ کاری پر فائلر 10 کے بجائے 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرینگے۔
 

Advertisement