شرح سود برقرار، رواں مالی سال ترقی کی شرح 3.5 فیصد متوقع ہے: سٹیٹ بینک

Last Updated On 22 November,2019 06:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے نئی مالیاتی پالیسی میں شرح سود 13.25 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک نے 13.25 فیصد پر شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کا زور کم ہوا ہے۔

مرکزی بینک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا جواز بن رہے ہیں۔ مہنگائی کا زور برقرار ہے۔ جون 2019 کے مقابلے روپیہ 5.6 فیصد مستحکم ہوا۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں کا توازن کا بہتر ہونے سے روپے کی قدر کو سہارا ملا۔ رواں مالی سال جاری کھاتوں کے خسارے میں 73.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ رواں مالی سال ترقی کی شرح 3.5 فیصد متوقع ہے۔

مانیٹری پالیسی کے اعلان کے دوران مرکزی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جاری کھاتوں میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
 

Advertisement