ملتان: سردی بڑھتے ہی گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ، لکڑی اور کوئلے کی قیمتیں چڑھ گئیں

Last Updated On 24 November,2019 10:43 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لکڑی اور کوئلے کی مانگ میں اضافہ ہونے پر ٹال مالکان نے قیمتوں میں بھی 25 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

گیس کی لوڈشیڈنگ عروج پر ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین نے چولہا جلانے کے لیے لکڑیاں اور کمرشل صارفین صنعتوں کا پہیہ رواں رکھنے کے لیےکوئلہ خریدنا شروع کر دیا ہے جس سے لکڑی اور کوئلے کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے، ٹال مالکان نے فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں دو سو سے تین سو روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

لکڑمنڈی میں لکڑی کی فی من قیمت 600 روپے جبکہ کوئلے کے دو ہزار روپے تک وصول کیے جارہے ہیں جس پر ٹال مالکان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ خود ساختہ نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نتیجہ ہے۔ سردی کی وجہ سے بےپناہ لکڑیاں اور کوئلہ خریدا جا رہا ہے ہے یہی وجہ ہے کہ ٹال مالکان کے لیے ڈیمانڈ پوری کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔