عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 17 سال کی کم ترین سطح پر

Last Updated On 18 March,2020 05:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکان ہے۔

کرونا وائرس کے سبب عالمی منڈی میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں تو خام تیل کی طلب میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی۔ صرف ایک روز میں میں امریکی خام تیل کی قیمت تقریباً 6 فیصد کمی کے بعد 25 ڈالر 41 سینٹس فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 3 فیصد کمی کے بعد 27 ڈالر 85 سینٹس فی بیرل میں فروخت ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے آنے والے مہینوں میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement