امریکی ڈالر مزید 37 پیسے مہنگا

Last Updated On 19 May,2020 04:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 37 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین چار کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافے کا رحجان دیکھنے کو مل رہا ہے، کورونا وباء کے باعث ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قدر میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔

دو ماہ کے دوران ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر 168روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تاہم اس دوران عالمی برادری کی طرف سے امداد ملنے اور شرح سود میں کمی کے بعد امریکی کرنسی میں تنزلی ریکارڈ کی گئی۔

رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 37 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 160 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے دوران امریکی ڈا لر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ انٹربینک ڈالر 28 پیسے اضافے سے 160 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔
 

Advertisement