بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ

Published On 11 December,2020 03:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان غریب عوام کیلئے ایک اور بری خبر، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اکتوبر کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت 17 دسمبر کو کرنے کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں بجلی کی ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ تھی، پانی سے 31 فیصد ، کوئلے سے 18.70 فیصد، مقامی گیس سے 11.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ اکتوبر میں درآمدی ایل این جی سے 27.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
 

Advertisement