گراؤنڈ کو خشک کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی مدد

Last Updated On 21 March,2018 05:41 pm

پاکستان سپر لیگ پلے آف مرحلے میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔ بارش کا کھیل ختم، شائقین کرکٹ کی سٹیڈیم میں آمد جاری ہے، آر یا پار میچ کی ٹیمیں کراچی کنگز اور پشاور زلمی بھی میدان میں پہنچ گئیں۔ چوکوں اورچھکوں کی بہار دیکھنے کے لیے سب کو میچ شروع ہونے کا انتظار ہے۔ لاہور کی بارش سے جذبہ ٹھنڈا نہیں ہوا، پی ایس ایل تھری کا فیصلہ کن میچ دیکھنے کے لیے سب بے قرار، گراؤنڈ اور پچ خشک ہو گئی تو ٹاس ہوگا، میدان کو خشک کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ 

 

Advertisement