سعید انور اور محمد یوسف کی قومی اسمبلی میں آمد، مسجد میں خطاب کیا

Last Updated On 11 November,2018 07:00 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) سابق ٹیسٹ کرکٹرز سعید انور اور محمد یوسف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی اور پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی اور نمازیوں سے خطاب بھی کیا۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی کے اجلا س میں بتایا کہ سعید انوراور محمد یوسف بطور مہمان شخصیات قومی اسمبلی کی گیلری میں موجود ہیں، جس پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ علی محمد خان اور سابق کرکٹرز نے نماز جمعہ کے بعد مسجد کے حجرے میں الگ سے ملاقات بھی کی۔

بعدازں دونوں کرکٹرز سعید انور اور محمد یوسف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان بھی موجود تھے۔
 

Advertisement