آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ، انگلینڈ کی پانچویں نمبر پر تنزلی

Last Updated On 13 February,2019 12:38 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق انگلینڈ 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین حال ہی میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلش ٹیم کو دو ایک سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد آئی سی سی کی تازہ جاری کردہ رینکنگ کے تحت انگلینڈ کی 2 درجے تنزلی ہوئی اور وہ تیسری سے پانچویں پوزیشن پر زوال پذیر ہو گیا۔

جبکہ ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے پر 7 پوائنٹس ملے ہیں تاہم رینکنگ میں کوئی ترقی نہیں ملی۔ نئی درجہ بندی کے تحت بھارتی ٹیم پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔ ساوتھ افریقہ دوسری، نیوزی لینڈ تیسری اور آسٹریلیا چوتھی پوزیشن پر ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔
 

Advertisement