پی ایس ایل فور کی رنگارنگ افتتاحی تقریب، پرفارمنسز کا میلہ لگ گیا

Last Updated On 15 February,2019 12:58 pm

دبئی: (دنیا نیوز) کرکٹ سے پہلے سپرہٹ پرفارمنسز کا میلہ لگ گیا۔ فواد خان نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیشن کا ٹائٹل گانا گایا جبکہ آئمہ بیگ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ خیال رہے کہ انگلش سنگر پِٹ بُل نے طیارے کی فنی خرابی کے باعث عدم شرکت پر معذرت کر لی تھی۔

دبئی کے گراؤنڈ میں کرکٹ سے پہلے سر تال کا تڑکا لگا۔ پی ایس ایل فور کی رنگ برنگ افتتاحی تقریب میں فواد خان نے "یہ کھیل دیوانوں کا، چل جوش دکھا دے تو" کا ٹائٹل سونگ گایا جس سے کرکٹ دیوانوں میں جوش و جذبہ پھیل گیا۔ اس کے علاوہ آئمہ بیگ نے بھی سریلی آواز سے اپنی انٹری کو یادگار بنایا۔

جنون گروپ نے اپنا مشہور زمانہ "ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار" کی شاہکار پرفارمنس دی۔ ینگ دیسی گروپ کے ریپ نے بھی تماشائیوں کو پرجوش کیا۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں انگلش بینڈ پِٹ بُل نے طیارے میں فنی خرابی کے باعث شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

آج پہلا امتحان لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا، دونوں نئے کپتانوں نے فاتحانہ آغاز پر نظریں جما لی ہیں۔ محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹڈ اور محمد حفیظ لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔