پی ایس ایل فور کی لائن اپ فائنل، آج 2 میچز سے پوزیشن واضح ہو جائیگی

Last Updated On 11 March,2019 10:27 am

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فور کی لائن اپ فائنل ہو گئی، آج کے دونوں میچ سے پوزیشنز فائنل ہو جائیں گی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آج لیگ کے آخری دو میچ شیڈول ہیں، ایونٹ سے آؤٹ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں پانچویں چھٹی پوزیشن کا فیصلہ ہو گا، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ ٹاپ فورز کی ترتیب پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

تیرہ مارچ کا کوالیفائر ٹاپ ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گا، فاتح الیون کو فائنل کا ٹکٹ ملے گا۔ چودہ تاریخ کو تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیموں میں ایک ہار کر باہر ہو جائے گی، ان میں سے جیتنے والی ٹیم کا کوالیفائرز کے ہارے کھلاڑیوں سے مقابلہ ہو گا، کامیابی فائنل تک رسائی دلائے گی۔ یوں دو بہترین ٹیمیں 17 مارچ کو ٹائٹل مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔
 

Advertisement