پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل کے میزبان شہر کراچی پہنچ گئی

Last Updated On 11 March,2019 04:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل کے میزبان شہر کراچی پہنچ گئی، کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ پیلی جرسی والے آج مکمل آرام کریں گے اور کل اِن ایکشن ہوں گے۔

پی ایس ایل ٹیموں میں سب سے آخر میں پشاور زلمی کی ٹیم بھی میزبان شہر کراچی پہنچ چکی ہے، کھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی میں ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ یو اے ای میں پریکٹس سیشنز کی وجہ سے تیاریاں مکمل کر چکے، آج کھلاڑی آرام کریں گے۔

ٹیم اونر جاوید آفریدی نے شاندار انتظامات اور سیکورٹی پر پی سی بی، حکومت پاکستان، سندھ حکومت اور سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ پشاور ٹیم کل کراچی کنگز کے خلاف میچ کھیلے گی۔
 

Advertisement