پی ایس ایل فور، لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو 141 رنز کا ہدف

Last Updated On 11 March,2019 04:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پی ایس ایل فور کے میچ زور و شور سے جاری ہیں، ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی. قلندرز نے ملتان سلطانز کو 141 رنز کا ہدف دے دیا.

پی ایس ایل فور کے آج کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہیں۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ سے آؤٹ ہو چکی ہیں تاہم ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت لیا اور بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

لاہور قلندرز نے بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز بنا ئے۔کپتان فخر زمان 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیوڈ ویزے 30، گنارتنے 12، سہیل اختر 5، ویسلز 4 حارث سہیل 7 اور سعد علی 8 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔