ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

Last Updated On 11 March,2019 09:14 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل میچ میں پشاور زلمی کے 204 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کامران اکمل اور امام الحق کے137 رنز کے اوپننگ اسٹینڈ کی بدولت زلمی بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہوئی، ان کے سوا کوئی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

کامران اکمل 86 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جب کہ امام الحق نے 59 رنز کی باری کھیلی، پولارڈ 12، ڈاؤسن 9 ، سیمی 5، وہاب ریاض 11 اور حسن علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 3، منرو نے 2 اور عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل پلے فور مرحلے کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں جب کہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز ٹورمنٹ سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔