فوجی ٹوپیاں پہننے کا معاملہ: پی سی بی کا آئی سی سی کے دوہرے معیار پر احتجاج

Last Updated On 12 March,2019 03:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی کی ترجمان کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھارتی کرکٹرز نے فوجی ٹوپیاں اجازت حاصل کرنے کے بعد پہنی تھیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوہرے معیار پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو احتجاجی خط لکھ دیا۔

اسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں بھارتی ٹیم نے ایک میچ فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلا۔ جس پر بھارتی بورڈ نے اگرچے ائی سی سی سے اجازت طلب کی مگر پی سی بی کا موقف تھا کہ بھارت نے جس مقصد کے لیئے اجازت لی ٹوپیاں اس مقصد کے لیئے نہیں لی گئی تھی۔ چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ائی سی سی کو خط لکھا جا چکا ہے جس میں بھارت کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک میچ کے دوران فوجی ٹوپیاں سابق انڈین کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بھارتی ٹیم میں تقسیم کی تھیں۔جو ان کے مطابق پلوامہ حملہ میں ہلاک چالیس فوجیوں سے اظہار افسوس تھا۔آئی سی سی کی ترجمان کلیئر فرلونگ کے مطابق یہ مرنے والے فوجیوں کے لواحقین کے لیے فنڈ جمع کرنےکا ایک طریقہ تھا۔

معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیرمین احسان مانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی فوجی ٹوپیاں پہنے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بات کی گئی ہے اور بھارت کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

بورڈ کا موقف ہے کہ غزہ کے مسلمانوں کے لیئے ربن پہننے پر انگلش کھلاڑی معین علی کے خلاف ایکشن ہوا تھا۔عمران طاہر کے خلاف بھی آئی سی سی حرکت میں ائی تو اب بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لینا چاہیے۔

یاد رہے کہ پانچ سال قبل انگلینڈ کےآل راونڈر معین علی نے ہاتھ میں ایک بینڈ پہن رکھا تھا جس پہ لکھا تھا٫٫سیو غزہ‘‘ اور ٫٫آزاد فلسطین‘‘۔جبکہ ساوتھ افریقن لیگ اسپنر عمران طاہر نے پاکستانی نعت خوان جنید جمشید کی شرٹ پہن رکھی تھی جو انہوں نےاسٹیڈیم میں سر عام دکھائی تھی۔