پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 61 رنز سے شکست دے دی

Last Updated On 12 March,2019 03:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کنگز 204 رنزکےتعاقب میں 142رنزبناسکی، کولن انگرم 71 رنزبناکرنمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ابتدا میں ہی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی نمبر ایک بابر اعظم اور عالمی نمبر 2 کولن منرو ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئے۔

پہلے کولن منرو صفر پر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بابر اعظم بھی 13 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی امیدیں لیام لیونگسٹن سے تھیں لیکن وہ بھی 22 کے مجموعے پر 6 رنز بنانے کے بعد ٹائمل ملز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

والا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے زیادہ اہمیت کا حامل نہیں کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں

اس سے قبل نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 137 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

کامران اکمل نے پاکستان میں اپنے 100 ویں انٹرنیشنل میچ کو یادگار بناتے ہوئے 86 رنز کی اننگز کھیلی۔ امام الحق نے بھی 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ کیرون پولارڈ اور صہیب مقصود نے 12، 12 اور وہاب ریاض نے 11 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے تین اور کولن منرو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

Advertisement