پی سی بی کا ورلڈکپ پول میں شامل کھلاڑیوں کو قومی کپ میں آرام دینےکا اعلان

Last Updated On 12 March,2019 03:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ‏پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، کپتان سرفراز سمیت ورلڈکپ پول میں شامل کھلاڑیوں کو قومی کپ میں آرام دینے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ پول میں شامل کرکٹرز کو پاکستان ون ڈے کپ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب کپتان سرفراز احمد سمیت بیس سے زائد کرکٹرز قومی کرکٹ ایونٹ میں اِن ایکشن نہیں ہوں گے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا مستقل حصہ رہنے والے کرکٹرز کو آرام دیا جا رہا ہے، قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ قومی کرکٹرز کو تازہ دم رکھنا چاہتی ہے، پاکستان ون ڈے 2 سے 14 اپریل تک راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
 

Advertisement