دورہ جنوبی افریقہ میں کامیابی کے لیے بہت پرامید ہوں:ویمن کرکٹر سدرہ امین

Last Updated On 19 April,2019 01:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سدرہ امین کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں کامیابی کے لیے بہت پر امید ہیں، کیمپ میں بھرپور محنت کررہے ہیں، پاور ہٹنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کی جاری ہے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویمن کرکٹر سدرہ امین کا کہنا تھا کہ تمام تر توجہ آئی سی سی ویمن چمپئین شپ پر ہے، فاسٹ بولر ڈایانا بیگ کا ان فٹ ہونا بدقسمتی ہے، امید ہےکہ فاطمہ ثنا ان کا خلا پر کرنے میں کامیاب ہوں گی۔

سدرا امین کا مزید کہنا تھا کہ بیٹنگ کوچ تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں کامیابی سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں، جنوبی افریقہ کی مشکل کنڈیشن سے جلد ہم آہنگ ہوجائیں گے، ذاتی طور پراپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

 

Advertisement