سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ لے لیا گیا

Last Updated On 23 April,2020 05:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد کی درخواست پر کورونا ٹیسٹ گھر پر کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ سندھ حکومت سے اپیل کی تھی کہ انکا ٹیسٹ گھر پر ہی کرایا جائے۔

وزیر اعلی سندھ سیّد مراد علی شاہ نے صادق محمد سے رابطہ کر کے خیریت معلوم کی اور گھر پر ٹیسٹ کرانے کا بھی کہا اور محکمہ صحت سندھ کو محمد صادق کے گھربھیج کر ٹیسٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محمد صادق کا رزلٹ آنے کے بعد ان کو اور مجھے آگاہ کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ لے لیا گیا، دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں صحت اور زندگی دے۔
 

Advertisement