ثقلین مشتاق نے ہائی پرفارمنس سنٹر میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

Last Updated On 04 June,2020 05:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ کی تقرری ہوئی ہے، ‏ ثقلین مشتاق نے 10 جون کو جوائن کرنا تھا ، انہوں نے پہلے ہی دستیابی ظاہر کر دی۔

دریں اثناء ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر ندیم خان پہلے ہی یکم جون کو زمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

دوسری طرف ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن اس وقت نیوزی لینڈ میں ہیں۔ فضائی آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے گرانٹ بریڈ برن لاہور آکر چارج نہیں سنبھال سکے، گرانٹ بریڈ برن نے کام شروع کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گرانٹ ریڈ برن کے حوالے سے بتایا کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر ندیم خان ان سے رابطے میں ہیں۔
 

Advertisement