دورہ انگلینڈ: مزید تین کھلاڑیوں کو طلب کر لیا گیا

Last Updated On 04 July,2020 06:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دورہ انگلینڈ کے لیے قومی سکواڈ میں شامل مزید تین کھلاڑیوں کو لاہور بلا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل بلائے گئے تین کھلاڑیوں میں فاسٹ باؤلر عمران خان سینئر، نوجوان بیٹسمین حیدر علی اور آل راؤنڈر کاشف بھٹی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کا لاہور میں دوبارہ کووڈ 19 ٹیسٹ ہوگا، حیدر علی اور عمران خان سینئر اور کاشف بھٹی کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

حارث رؤف کا ٹیسٹ اب بھی مثبت آیا ہے نوجوان فاسٹ باؤلر مزید کچھ عرصہ قرنطینہ میں رہیں گے دیگر تینوں کھلاڑیوں کے نتائج دوسری مرتبہ منفی آنے کی صورت میں انہیں انگلینڈ روانگی کے انتظامات کیے جائیں گے
 

Advertisement