بابر اعظم کی دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت مکمل فٹنس سے مشروط

Published On 01 January,2021 08:35 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے بابر اعظم کے مکمل فٹ ہونے تک دوسرے ٹیسٹ میچ میں شمولیت کے حوالے سے فیصلے کو مشروط کر دیا۔

کرائسٹ چرچ کے ٹریننگ سیشنز میں ہاتھ کی تکلیف کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر بابراعظم نے نیٹ میں ہلکی پھلکی پریکٹس شروع کر دی ہے۔ بابر اعظم نے فاسٹ باؤلرز کو کھیلنا ابھی شروع نہیں کیا۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بابر اعظم کو جلد بازی میں کھلا کر کوئی خطرہ مول نہیں لیا جائے گا۔

 

Advertisement