کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 286 رنز بنا لیے

Published On 04 January,2021 10:07 am

کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 3وکٹ پر 286 رنز بنا لیے، نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن 112 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

 سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان کیویز کو 52 رنز کے مجموعے پر پہلی اور پھر دوسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، ٹام لیتھم 33 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

سولہ رنز پر کھیلتے ٹام بلنڈل کو فہیم اشرف نے چلتا کیا، نیوزی لینڈ کی 71 رنز پر تیسری وکٹ گری، تجربہ کار بیٹسمین روس ٹیلر بارہ رنز پر محمد عباس کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کپتان کین ولیمسن نے آ کر محاذ سنبھالا، ٹیسٹ کیرئر کی چوبیسویں سنچری مکمل کی۔

کھیل کے اختتام پر ٹوٹل تین وکٹ پر دو سو چھیاسی رنز تک پہنچ گیا، ولیمسن 112 اور ہنری نکولس 89 رنز کے ساتھ تیسرے روز اِن ایکشن ہوں گے۔

 

Advertisement