شہرت یافتہ سابق ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

Published On 12 February,2021 05:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) جمیکا کے عالمی شہرت یافتہ سابق ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی کرکٹ کے مداح نکلے۔ وہ کرکٹ دیکھنے کے ساتھ ساتھ کھیلتے بھی ہیں اور اچھی بلے بازی بھی کرتے ہیں۔

یوسین بولٹ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔ بیٹنگ کرتے یوسین بولٹ پہلی بال روکتے ہیں جب کہ دوسری بال پر کور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔

یوسین بولٹ کی بیٹنگ کی ویڈیو کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے اور کمنٹس کے ذریعے سابق ایتھلیٹ کی شاٹس کی تعریف کر رہےہیں۔ بولٹ کی اس ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں 3 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ 34 سالہ یوسین بولٹ نے اپنے پروفیشنل کیریئر سے 2017ء میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

یاد رہے کہ یوسین بولٹ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کے لیجنڈری بائولر اور موجودہ بائولنگ کوچ وقار یونس کے بہت بڑے مداح ہیں اوران کا بائولنگ سٹائل انہیں بہت محظوظ کرتا تھا ۔ یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب 6 سال کی عمرمیں کرکٹ دیکھنا شروع کی تھی تب پاکستانی ٹیم اورپاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بائولر وقاریونس کے بہت بڑے مداح تھے، ان کا بہترین بائولنگ انداز اور ایکشن انہیں خوب محظوظ کرتا تھا۔

واضح رہے کہ یوسین بولٹ نے اپنے کیریئر کے دوران 8 اولمپکس گولڈ میڈل اور 11 ورلڈ چیمپئن شپس جیت رکھی ہیں اور انہیں 9.58 سیکنڈز میں 100 میٹر دوڑ جیتنے کے بعد دنیا کے تیز ترین انسان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
 

Advertisement