حیدرآباد میں نہر سے نامعلوم لڑکی کا کٹا ہوا سر برآمد

Last Updated On 15 May,2018 07:18 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد میں نہر سے نامعلوم لڑکی کا کٹا ہوا سر برآمد، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے سر کو شناخت کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

حیدرآباد پولیس کے مطابق بلدیہ تھانے کی حدود میں پنیاری نہر کے کنارئے سے ایک انسانی سر ملا ہے۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد ایدھی رضاکاروں کی مدد سے سر کو نہر سے نکال کر شناخت کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا اور لڑکی کی باقی لاش کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق سر کافی پرانا لگتا ہے، اسلیے شناخت کرنا آسان نہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ سر بظاہر کسی لڑکی کا لگتا ہے، کیونکہ جو سر برآمد ہوا ہے اس کے کان میں بالی ملی ہے۔ دوسری طرف سر ملنے کی اطلاع پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Advertisement