کراچی: 40 وارداتوں میں مطلوب غفار کالیا گروپ کے 8 کارندے گرفتار

Last Updated On 13 May,2018 06:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے رمضان سے قبل اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران غفار کالیا گروپ کے 8 کارندے گرفتار کر لئے۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق ملزمان 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اسٹریٹ کرمنلز کا گروہ عرصہ دراز سےپولیس کےلئےدرد سر بنا ہوا تھا، بالاخر رمضان سے قبل کریک ڈاؤن کے احکامات ملنے پر کارروائی کی گئی جس کے دوران ملزمان گرفتار کر لئے گئے جن کے قبےت سے 8 پستول،6 موٹر سائیکلیں،11 موبائل اورنقدی برآمد کر لی گئی۔،ایس پی بلدیہ آصف بھگیو کے مطابق گرفتارملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرمتعدد شہریوں کو زخمی بھی کیا۔