جعلی میجر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2ملزم گرفتار

Last Updated On 12 May,2018 10:11 pm

لاہور( روزنامہ دنیا ) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے جعلی میجر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان مردم شماری کے اعداد و شمار کی تصدیق کے لئے شہریوں کو فون کر کے ان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم غلام مصطفی اور اظہر شہریوں کو فون کرتے تھے اور اپنے آپ کو حساس ادارے کا میجر ظاہر کر کے مردم شماری میں دی گئی تفصیلات کے بارے میں آگاہی لیتے تھے یا پھر کبھی نیب کے افسر بن جاتے تھے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شہری شک و شبہ کا اظہار کرتا تو پھر وہ ایک ویب سائٹ کے ذریعے فون کرتے اور اس سوفٹ ویئر کے ذریعے جو فون کیا جاتا وہ متعلقہ محکمہ کا ظاہر ہوتا تھا جس سے شہری مطلوبہ تفصیلات انہیں فراہم کر دیتے تھے

اور بعد ازاں ان کے اکاؤنٹس سے پیسے نکلوا لئے جاتے تھے ۔ایف آئی اے نے ملازموں کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔