کوئٹہ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص زخمی

Last Updated On 13 May,2018 06:06 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کےعلاقے نواں کلی میں گاڑی پر فائرنگ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نواں کلی میں مدینہ مارکیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے باعث گاڑی میں سوار شخص شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو سول ہسپتال پہنچایا گیا ہے، جہاں سے اسے طبی امداد دینے کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی کی حالت سر میں گولی لگنے کے باعث انتہائی تشویش ناک ہے۔

فائرنگ کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرلیے، زخمی کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کا والد پولیس ایس ایچ او تھا۔ جیسے چند سال قبل سٹیلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ 

Advertisement