ایبٹ آباد: ایف آئی اے کا موبائل شاپس پر چھاپہ، 15 موبائل ضبط، ایک شخص زیر حراست

Last Updated On 16 May,2018 04:14 pm

ایف آئی اے ٹیم نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا، کارڈ چھین لئے، معلومات دینے سے انکار

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد میں ایف آئی اے کا موبائل فون کی دکانوں پر چھاپہ، ایک شخص زیر حراست، 15 موبائل ضبط کر لئے، صحافیوں کو کوریج سے روک دیا، کارڈ چھین لئے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ٹیم نے ایبٹ آباد میں موبائل فون کی دکانوں پر چھاپے کے دوران ایک شخص گرفتار اور 15 موبائل فون قبضے میں لے لئے۔ صحافیوں کی ٹیم جب چھاپے کی کوریج کیلئے پہنچی تو ایف آئی اے ٹیم نے نہ صرف صحافیوں کو اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے سے روک دیا بلکہ ان کے کارڈ بھی چھین لئے۔ چھاپوں سے متعلق کسی قسم کی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔
 

Advertisement