کوئٹہ میں نامعلوم شخص کا گھر میں گھس کر میاں بیوی پر قاتلانہ حملہ

Last Updated On 16 May,2018 06:15 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کے ایک شخص کو تیز دھار آلے سے قتل اور اسکی اہلیہ کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سریاب کے علاقے کلی شاہنواز میں پیش آیا، جب نامعلوم شخص ایک گھر میں داخل ہوا اور چھریوں کے وار سے لعل محمد نامی شخص کو قتل اور اسکی اہلیہ کو زخمی کردیا۔ واقعہ کے بعد جاں بحق اور زخمی ہونیوالی خاتون کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لعل محمد نے کچھ عرصہ قبل زخمی ہونیوالی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Advertisement