جیکب آباد: پیسے نہ دینے پر بیٹے کی ضعیف العمر باپ کو قتل کر کے خودکشی

Last Updated On 06 December,2018 11:00 am

جیکب آباد: (دنیا نیوز) جیکب آباد کے رہائشی نوجوان نے بار بار مطالبے کے باوجود پیسے نہ دینے پر ضعیف العمر باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود کشی کر لی، پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

خون سفید ہوگیا، پولیس کے مطابق میرانپور کے علاقے گوٹھ لاشار جمالی کے قریب نافرمان بیٹے سہنو لوہر نے اپنے ضعیف العمر باپ قبول محمد کو پیسے نہ دینے کی بات پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد سہنو نے اپنے آپ کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشیں متعلقہ ہسپتال گڑھی خیرو منتقل کر دیں اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔